قلات، درگاہ شاہ نورانی کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظت انتظامات

جمعہ مئی 23:28

کوئٹہ۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی خصوصی ہدایت پر درگاہ شاہ نورانی کے سہ روزہ سالانہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعتہ المبارک کے روز معروف درگاہ سخی بلاول شاہ نورانی پر چادر چڑھا کرملک کی سلامتی وترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ملک بھرکے چاروں صوبوں کے پی کے، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین کی سہولت کیلئے لنگر پانی کی سہولت اور میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کے ساتھ سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیے گئے ہیں ایف سی کے جوانوں کے ساتھ لیویز فورس کے جوانوں کو بھی سہ روزہ عرس کی تقریبات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رکھا گیا ہے گزشتہ دنوں کمشنر قلات ڈویژن کے دورہ شاہ نوانی کے موقع پر دیے گئے احکامات کی روشنی میں درگاہ کی کمیٹی نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیلئے 100 رضاکاروں پر مشتمل نوجوانوں کی خدمات بھی فراہم کی ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر عرس کی تقریبات کے پرامن انعقاد تک خدمات سرانجام دیںگے ۔