عامر لیاقت پر پابندی لگ گئی

پیمرا نے نجی ٹی وی کو عامر لیاقت کی میزبانی میں چلنے والے پروگرام براڈکاسٹ کرنے سے روک دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 25 مئی 2018 22:53

عامر لیاقت پر پابندی لگ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) عامر لیاقت پر پابندی لگ گئی۔ پیمرا نے نجی ٹی وی کو عامر لیاقت کی میزبانی میں چلنے والے پروگرام براڈکاسٹ کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پیمرا نے نجی ٹی وی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عامر لیاقت کی میزبانی میں چلنے والے پروگرام رمضان میں بول اور ایسا نہیں چلے گا کو براڈکاسٹ یا ری براڈکاسٹ نہ کرے۔

پیمرا کی جانب سے نشر جاری کئیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ حالات حاضرہ کے تحت ٹی وی شوز کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس مانیٹرنگ کے دوران یہ بات مشاہدہ کی گئی ہے کہ عامر لیاقت بول ٹی وی پر ایک رمضان نشریات کر رہے ہیں جس کے ایک حصے عالم کے بول میں 24مئی کو ایک بات مشاہدہ کی گئی ہے کہ عامر لیاقت نے بھارتی شہر گجرات سے ایک کالر کی کال وصول کی جس میں اس کالر نے حضرت علیؑ کی خلافت کے حوالے سے سوال کیا اور پروگرام کے اس حصے کو لائیو نشر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس پروگرام میں عامر لیاقت نے بھارتی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے غیر ضروری معاملہ پر بھی بحث کی ۔جس کا مقصد صرف اور صرف ریٹنگ کا حصول تھا۔اس کے علاوہ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں پیمرا نے نجی ٹی وی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عامر لیاقت کی میزبانی میں چلنے والے پروگرام رمضان میں بول اور ایسا نہیں چلے گا کو براڈکاسٹ یا ری براڈکاسٹ نہ کرے۔