کراچی، رمضان ظاہری و باطنی، انفراد ی اور اجتماعی فرد کو معاشرے کو انقلاب کے لیے تیار کرنے کا مہینہ ہے، عبدالواحد شیخ

اس مہینے کی وجہ سے انسان فیصلہ کرتا ہے کہ میں ایک خالق، مالک کا تابعدار ہوں، ایک رب کا غلام ہوں اس لیے ہمیں اطاعت بندگی اور تابعداری کا ثبوت دینا ہے، رہنماء جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کا خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے تحت شریف آباد میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالواحد شیخ نے کہا ہے کہ رمضان ظاہری و باطنی، انفراد ی اور اجتماعی فرد کو معاشرے کو انقلاب کے لیے تیار کرنے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے کی وجہ سے انسان فیصلہ کرتا ہے کہ میں ایک خالق، مالک کا تابعدار ہوں، ایک رب کا غلام ہوں اس لیے ہمیں اطاعت بندگی اور تابعداری کا ثبوت دینا ہے اور اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کو درست کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے اجر کو اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ذمہ لیا ہے کہ میں جتنا چاہوں اس کا اجر دوں۔ ہمیں اس رمضان میں اپنی شفاعت کے لیے دروازے کھلوانے اور جہنم کی آگ سے نجات کی کوشش کرنا ہے۔ رمضان آرام اور نیند کا اور غفلت کامہینہ نہیں ہے یہ زندہ اور بیدار ہونے کا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

خود اندر اور معاشرے کے اندر انقلاب لانے کے لیے جدوجہد کرنے کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان انفرادی اور اجتماعی طور پر توبہ استغفار کا مہینہ ہے ۔ ہمیں اپنے اعمال کو بہتر کرنے اور اجتماعی فیصلوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ہم اللہ کے حکومت کے مطابق حق و سچ کا ساتھ دیں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور ہماری حالت بدلے گا اور جب ہم خوف بدلیں گے تو ہمارا سماج اور انتظام بھی بدلے گا ۔ سماج اور نظام کو بدلنے کے لیے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔#

متعلقہ عنوان :