اسلام آباد ،روزنامہ جناح اور مورننگ میل اخبار میں پولیس ملازمین کے مبینہ بھتہ مہم سامنے آنے پر ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الر حمان بگو ی کا ریڑھیوں کے خلاف فوری آپریشن کرنے کا حکم،تاہم بھتہ لینے والے کسی بھی پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی نہ کی جا سکی

جمعہ 25 مئی 2018 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) روزنامہ جناح اور مورننگ میل کے اخبار میں پولیس ملازمین کے مبینہ بھتہ مہم سامنے لانے پر ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الر حمان بگو ی نے ڈی ایس پی شہزاد ٹائون سرکل کو کھنہ پل میں لگائی جانے والی ریڑھیوں کے خلاف فوری آپریشن کرنے کا حکم دیدیا ۔تاہم بھتہ لینے والے کسی بھی پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی نہ کی جا سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشام افطار کے بعد ڈی ایش پی شہزاد ٹائون سرکل راجہ طاہر اور ایش ایچ او کھنہ ملک لیاقت علی کی سربراہی میں آپریشن کرتے ہوئے لہتراڑ روڈ اور سروس روڈ پر لگائی جانے والے سٹال اور ریڑھیاں ہٹھوا دی تاہم جو ہی کھنہ پولیس نے آپریشن شروع کیا تو ریڑھی بانوں نے اپنی اپنی ریڑھیاں اٹھا کرسڑک کی دوسری جانب رکھ دی جو کہ تھانہ کورال کی حدود بنتی ہے ،دوسرے تھانے کی حدود ہونے کی وجہ سے کھنہ پولیس کے آپریشن میں رکاوٹ بن گئی تاہم آپریشن شروع ہونے پر ایس ایچ او کورال نواز بھٹی نے خاموشی اختیار کئے رکھی اور مطلقہ کی پولیس موقع پر بھیجنے سے گریز کیا جس کی وجہ سے کھنہ پولیس کا آپریشن ادھورا رہ گیا دوسری جانب جہاں ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس کو آپریشن کرنے کی حکم دیا وہی پر انکا ریڑھی بانوں سے یومیا بھتہ وصول کرنے والے پولیس اہلکاراے ایس آئی محمد نواز جھوڑا ،اے ایس آئی نصیر ہیڈ کانسٹیبل شفقت،ظفر ،رشید اور ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی ذاکر سمیت دیگر ملوث اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پر کئی سوالات جنم لے چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ/اپنے رپورٹر سے