فاٹا اصلاحات بل کی پارلیمنٹ سے منظوری خوش آئند اقدام ہے،شگفتہ ملک

جمعہ 25 مئی 2018 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات بل کی پارلیمنٹ سے منظوری خوش آئند اقدام ہے اور پختونخوا سمیت قبائلی عوام اس عظیم کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ، اے این پی نے فاٹا انضمام کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور مذکورہ آئینی ترمیم ہماری فتح ہے، انہوں نے کہا کہ انگریز کی کھینچی گئی لکیر مٹ چکی ہے اور یہ قبائلی عوام کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج انہیں یہ خوشی دیکھنا نصیب ہوئی ، شگفتہ ملک نے کہا کہ اے این پی فاٹا کے عوام تک تمام سہولیات کی رسائی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :