نواز شریف پچھلی جمہوری حکومت کو گرانے کے لیے مارشل لا لگوانا چاہتے تھے

نواز شریف نے گزشتہ جمہوری حکومت کو گرانے کے لیے لوگوں کی منتیں کیں کہ ملک میں مارشل لا لگوا دیں،غلام حسین کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 25 مئی 2018 23:49

نواز شریف پچھلی جمہوری حکومت کو گرانے کے لیے مارشل لا لگوانا چاہتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) نواز شریف پچھلی جمہوری حکومت کو گرانے لیے مارشل لا لگوانا چاہتے تھے،سینئیر صحافی نے نواز شریف سے متعلق انتہائی اہم انکشاف کر دیا۔اس موقع چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے گزشتہ جمہوری حکومت کو گرانے کے لیے میری منتیں کی کہ ملک میں مارشل لا لگوا دیں اور اس بات کے گواہ سلمان غنی بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ،سینئیر صحافی نے نواز شریف سے متعلق انتہائی اہم انکشاف کر دیا۔وہ نجی ٹی وی ایک پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے ۔اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف گزشتہ جمہوری حکومت کو گرانے کے لیے مارشل لاء لگوانا چاہتے تھے۔چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف گزشتہ حکومت کو گرانا چاہتے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ مارشل لاء لگ جائے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے مری منتیں بھی کیں اور کہا کہ ملک میں مارشل لاء لگوا دو۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے حامی اور سینئیر صحافی سلمان غنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی موجود ہیں اور سلمان غنی بھی یہاں ہی ہیں اگر آپ کو میری بات پر یقین نہیں ہے تو آپ سلمان غنی سے اس بات کی تصدیق کروا لیں وہ بھی اس بات کو تسلیم کریں گے کہ سابق وزیر اعظم نے یہ بات کی تھی۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔