شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا

ہفتہ مئی 09:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے صدور اور چیف جسٹسز کا تیرہواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایک مشترکہ اعلا میے کی منظوری دی گئی جس پر تمام رکن ممالک نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے درمیان قانونی تبادلوں اور تعاون سے خطے کے پائیدارامن ، سلامتی اور استحکام کو تحفظ دینے میں مدد ملے گی اور تمام رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور خوشگوار ہمسایوں کے دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ شرکاء نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ بین الملکی جرائم پر کاری ضرب لگانے کے لئے تعاون کیا جائے گا۔