جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کے ہمراہ تقریباً بیس اہم جرمن صنعت کار چین کا دورہ کرے رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت

ہفتہ 26 مئی 2018 09:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاوٴْ فونگ نے بیجنگ میں کہا کہ تقریباً بیس اہم جرمن صنعت کار جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ہمراہ چین کا دورہ کرے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمن چانسلر میرکل کا موجودہ دورہ چین ، چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ کے چالیس برس ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

چین میں قیام کے دوران اگیلا میرکل اپنے وفد کے ہمراہ چینی اصلاحات اور کھلے پن کے لحاظ سے مثالی شہر شن زن کا دورہ بھی کریں گی۔ اس دورے سے چین کی اصلاحات کے لیے جرمنی کی حمایت اور شمولیت کے لیے مثبت رویے کا اظہار کیا گیا ہے۔ گاوٴْ فونگ نے کہا کہ چین اور جرمنی کے درمیان ڈیجٹل، نئی توانائی کی گاڑیوں اور مصنوعی ذہن کی ٹیکنالوجی سمیت نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کوفروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :