سمندری طوفان میکٴْونٴْو خلیجی ریاست اومان کے لیے خطرے کا باعث بن گیا

ہفتہ مئی 09:30

مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) کیٹگری دو کے زوردار سمندری طوفان میکٴْونٴْو خلیجی ریاست عٴْمان کے جنوبی ساحلی علاقے کے لیے انتہائی خطرے کا باعث بن گیا ہے۔ سمندری طوفان کے نشان پر سلطنتِ عٴْمان کا دوسرا بڑا شہر صلالہ ہے، جو ظفار صوبے کا دارالحکومت ہے۔

(جاری ہے)

صلالہ شہر کو شدید بارشوں کا سامنا ہے۔ سول ڈیفنس کے مقامی محکمے نے تقریباً10 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب میں گھروں کے اندر ہی رہیں۔ صلالہ کو زور سمندری لہروں کا بھی سامنا ہے۔ اس طوفان کی لپیٹ میں آ کر یمنی جزیرے سًقطٴْریٰ میں 5 افراد ہلاک40 افراد لاپتہ ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :