سعودی عرب میں گرفتار چوتھی سماجی کارکن کو بھی رہا کر دیا گیا

ہفتہ مئی 09:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) سعودی حکام نے گزشتہ ہفتے گرفتار کی گئیں 11 سماجی کارکن خواتین میں سی1 اور خاتون کو رہا کر دیا ہے۔ یہ خواتین ملک میں جنسی عدم مساوات کے خلاف احتجاج میں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ان سماجی کارکنان نے سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ ہونے پر بھی شدید احتجاج کیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں آئندہ ماہ سے خواتین کو ڈرائیونگ کی باقاعدہ اجازت دی جا رہی ہے۔ وعلیٰ الشبر نامی خاتون کی رہائی کی تصدیق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کر دی ہے، تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں کہ اس خاتون کو کن شرائط پر رہا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :