اپریل 2018ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 37.6 فیصد کا اضافہ

ہفتہ مئی 10:00

اپریل 2018ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 37.6 فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) اپریل 2018ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 37.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد کا حجم 56 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اپریل 2017ء کے دوران برآمدات کا حجم 40.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دورانمچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.3 ملین ڈالر یقینی 37 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :