ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے فرینکفرٹ جرمنی میں منعقد ہونے والی چار روزہ تجارتی نمائش ’’ہیم ٹیکسٹل‘‘ میں شرکت کے لئے 12جون 2018ء تک درخواستیں طلب کرلیں

ہفتہ 26 مئی 2018 10:00

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے فرینکفرٹ جرمنی میں منعقد ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے فرینکفرٹ جرمنی میں منعقد ہونے والی چار روزہ تجارتی نمائش ’’ہیم ٹیکسٹل‘‘ میں شرکت کے لئے 12جون 2018ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی میلے میں ٹیکسٹائلز، فرنیچر فیبرکس، باتھ روم ٹیکسٹائل سمیت اپ ہولٹری فیبرکس اور لیدر سمیت دیگر مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 8 تا 11 جنوری 2019 ء کو ہوگا اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :