گرمی سے پریشان روزہ داروں کیلئے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ہفتہ 26 مئی 2018 10:00

گرمی سے پریشان روزہ داروں کیلئے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :