حرم مکی میں سکائوٹس کی غیر معمولی خدمات سے زائرین مطمئن

ہفتہ مئی 10:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) حرم مکی شریف میں سکائوٹس کی غیر معمولی خدمات زائرین اور معتمرین کیلئے کافی مفید ثابت ہو رہی ہیں۔ معتمرین اپنے بچوں کو اسکاوٹس کے حوالے کر کے آرام سے عمرہ ادا کررہے ہیں۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران حرم مکی الشریف میں معتمرین سے ملاقاتیں کی جن کا کہنا ہے کہ سکائوٹس اور رضا کار مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مملکت کے دیگر شہروں سے آنے والے معتمرین جنکے ہمراہ بچے بھی ہو تے ہیں کا کہنا تھا کہ سکائوٹس گمشدہ بچوں کی اس طرح حفاظت کر رہے ہیں جیسے وہ ان کے ہی ہوں۔ اس ضمن میں رضا کار انجمن کے ایک ذمہ دار ڈاکٹر غانم نے کہا کہ حرم شریف میں خدمات انجام دینے والے سکائوٹس رب تعالی کی رضا کیلئے یہ کام کر رہے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا ہدف گمشدہ بچوں کو بحفاظت انکے والدین تک پہنچانا ہے۔ سکائوٹس گمشدہ بچوں کے والدین کو تلاش کرنے میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں۔ حرم شریف میں ازدحام کی وجہ سے اکثر بچے اپنے والدین سے بچھڑ جاتے ہیں جنہیں تلاش کرنا بہت اہم کام ہو تا ہے۔ سکائوٹس کی اہم ذمہ داری یہی ہے کہ وہ گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے انہیں حفاظت سے انکے والدین تک پہنچائیں۔