عمان میں خوفناک طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا !

ملک میں 48گھنٹے تک بارش جاری رہے گی، تمام ڈیم سلامت ہیں،محکمہ موسمیات اومان

ہفتہ 26 مئی 2018 10:10

عمان میں خوفناک طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا !
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) عمان کے ساحلی علاقوں میں میکونو طوفان ٹکرانے سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ زبردست بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی گھنٹوں تک جمع ہوگیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ ملک کے تمام ڈیم سلامت ہیں۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کسی بھی ڈیم میں خطرناک صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کا سلسلہ آئندہ48گھنٹے تک جاری رہے گا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے حاسک اور الشویمیہ شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی جبکہ متعدد کمشنریوں کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ صلالہ، صرفیت، المزیونہ ، طاقہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ابھی تک جاری ہے۔الوسطی کمشنری میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔ امدادی ٹیموں نے سیلابی ریلوں کی وجہ سے مزید علاقوں سے شہریوں اور تارکین کا انخلا کرویا ہے۔