ْ آئندہ 10 سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں مزید 6 فیصد کا اضافہ ہو گا ، ہارون اختر خان

ہفتہ 26 مئی 2018 10:40

ْ آئندہ 10 سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں مزید 6 فیصد کا اضافہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) آئندہ 10 سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں مزید 6 فیصد کا اضافہ ہو گا ۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے باعث گزشتہ 5 سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال 2013 ء میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10 فیصد تھی جو گزشتہ 5 کے دوران بڑھ کر 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل سے آئیندہ 10 سالوں کے دوران اس میں مزید 6 فیصد کا اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :