چارسدہ، زمونگ کور یتیم خانہ میں افطار ڈنر کا اہتمام

ہفتہ 26 مئی 2018 10:50

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) زمونگ کور یتیم خانہ چارسدہ میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ افطار کرنے کیلئے یتیم خانے میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی نائب ناظم مصور شاہ درانی ، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان سمیت دیگر صاحب الرائے افراد نے شرکت کرکے یتیم اور بے سہار ا بچوں کے ساتھ مل کر مشترکہ افطار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زمونگ کو ر یتیم خانہ کے انچارج قاری محمد آصف نے کہا کہ زمونگ کور یتیم خانہ میں 150 سے زائد یتیم اور بے سہار ا بچوں کی کفالت احسن طریقے سے کیا جاتی ہے اور بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ انکو دینی و عصری تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ذہین بچوں کو مختلف نجی سکولوں میں داخل کرایا جاتا ہے انہوں نے چارسدہ کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت میں ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :