لارڈز ٹیسٹ ، پاکستانیوں کا فیورٹ بلے باز زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوگیا

کلائی پر گیند لگنے سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے

ہفتہ 26 مئی 2018 10:56

لارڈز ٹیسٹ ، پاکستانیوں کا فیورٹ بلے باز زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوگیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی 2018ئ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کلائی میں چوٹ لگنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد پیش آیا جب بین اسٹوکس کی 85 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی ایک گیند نوجوان بلے باز کی کلائی پر لگی،بابراعظم کی ایکسرے رپورٹ میں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے ، ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ کے مطابق نوجوان بلے باز 4 سے 6 ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے،بابر اعظم جھک کر اس گیند کو چھوڑنا چاہتے تھے تاہم بال قدرے نیچی رہی اور ان کی بائیں کلائی پر جا لگی جس کے بعد پہلے گراونڈ میں ان کو طبعی امداد فراہم کی گئی البتہ درد کی شدت کے پیش نظر انہیں گراﺅنڈ سے باہر جانا پڑا۔

مڈل آرڈر بلے باز اس وقت 68 رنز بیٹنگ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل باﺅلرز کی بہترین کارکردگی کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی اپنی پرفارمنس سے انگلینڈ کو مشکل میں ڈال دیا۔انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ٹیم کا سکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 تک پہنچادیا، گرین شرٹس کو انگلینڈ پر 166 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود شاداب خان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور انہیں گراﺅنڈ سے باہر جانا پڑا۔دوسرے روز کھیل ختم ہوا تو محمد عامر 19 اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے کیریز پر موجود تھے۔

پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔کھیل کے پہلے سیشن میں پاکستان کو دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان کی دوسری وکٹ حارث سہیل کی صورت میں گری، وہ 39 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے۔گرین کیپس کو تیسرا نقصان 119 رنز کے مجموعے پر ہوا جب اظہر علی 50 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔مہمان ٹیم کو چوتھا نقصان اسد شفیق کی صورت میں ہوا جو 100 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 9 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔سرفراز کے بعد بابر اعظم بھی 68 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 318 کے مجموعی سکور پر گری جب فہیم اشرف 37 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔اس کے بعد شاداب خان 52 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :