فلم ’’ریس تھری‘‘ کا دوسرا گانا’’سیلفش‘‘ جاری

ہفتہ مئی 12:06

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا دوسرا گانا’’سیلفش‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا دوسرا گانا’’سیلفش‘‘ جاری کر دیا گیا ہے، گانا بوبی دیول، سلمان خان ڈیزی شااور جیکولین فرنینڈس پر فلمایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گانے کے بول سلمان خان نے لکھے ہیں جبکہ اس میں اپنی آواز کا جادو لولیا ونٹر اور عاطف اسلم نے جگایا ہے۔ فلم 15جون کو نامئش کے لئے پیش کی جائے گی۔