رنویراوردپیکا کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی

دونوں اداکار19نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے

ہفتہ مئی 12:06

رنویراوردپیکا کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کی شادی کی تاریخ منظرعام پرآگئی۔بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کیلئے متعدد بارمحبت کا اظہارکیا گیا تاہم یہ اظہارکبھی بھی کھل کردپیکا کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ہی فنکارایک ساتھ مختلف تقریبات میں نظر بھی آتے ہیں جبکہ ایک دوسرے کے پراجیکٹس کوسپورٹ بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایک بارپھراداکاررنویراوردپیکا کی شادی کی تاریخ منظرعام پرآگئی ہے۔ دونوں اداکاررواں سال 19 نومبرکو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :