مورگن فری مین نے جنسی ہراسانی پر خواتین سے معافی مانگ لی

ایک پروڈکشن اسسٹنٹ نے مورگن پر 2015 میں دست درازی کا الزام لگایا تھا

ہفتہ مئی 12:16

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء)ہالی ووڈ کے ممتاز اداکار مورگن فری مین نے برے رویے اور جنسی ہراسانی کے الزامات پر خواتین سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

ایک اعلامیے میں انہوں نے کہاکہ میں ایسا انسان نہیں مگر کسی کو دکھ پہنچا ہے تو معافی مانگتا ہوں۔مورگن کے ساتھ کام کرنے والے 16 افراد نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کی ایک رپورٹ میں ان کے رویے کے حوالے سے شکایت کی۔ایک پروڈکشن اسسٹنٹ نے مورگن پر 2015 میں دست درازی کا الزام لگایا تھا۔