فلم سات دن محبت ان کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا

فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ میرا سیٹھی، آمنہ الیاس اور جاوید شیخ اہم کردار کرتے نظر آئیں گے

ہفتہ 26 مئی 2018 12:16

فلم سات دن محبت ان کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) فلم سات دن محبت ان کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔اداکار شہریار منور اور ماہرہ خان پر فلمائی جانے والی قوالی کاہے کو بیاہی کیلئے ابو محمد اور فرید ایاز کی آوازیں استعمال ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ صوفی شاعر امیر خسرو دہلوی کی تحریر کردہ قوالی ہے اور امید ہے کہ دلوں کے تاروں کو چھیڑ دے گی۔اس قوالی کو موسیقار وقار علی نے کمپوز کیا ہے۔اس کی ویڈیو کافی متاثر کن ہے جس میں ماہرہ خان کو ہی دکھایا گیا جو کسی مزار پر دھاگا باندھ رہی ہیں۔اس فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ میرا سیٹھی، آمنہ الیاس اور جاوید شیخ اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :