حوثی باغیوں نے تنخواہ کے لیے عدن آنے والے 180 ملازمین اغواء کرلیے

ہفتہ 26 مئی 2018 12:16

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) یمن کے حوثی شدت پسندوں نے ملک کے مختلف علاقوں سے تنخواہیں لینے کے لیے عبوری دارالحکومت عدن کا رخ کرنے والے 180 سرکاری ملازمین کو اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرکاری ملازمین نے حوثیوں کو بتایا کہ وہ تنخواہوں کے حصول کے لیے عدن جا رہے ہیں۔ایک چوکی پر حوثی باغیوں نے ملازمین کو روکا۔ باغیوں نے ان پر فرار کا الزام عاید کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :