فیفا کے سربراہ جیانی انفاٹینو کی جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

ملاقات میں کھیلوں بالخصوص فٹ بال کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی

ہفتہ 26 مئی 2018 12:19

فیفا کے سربراہ جیانی انفاٹینو کی جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) بین الاقوامی فٹ بال ایسوسی ایشن فیفا کے چیئرمین جیانی انفاٹینو نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں کھیلوں بالخصوص فٹ بال کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ بھی موجود تھے۔گذشتہ دسمبر کے بعد سعودی ولی عہد اور فیفا کے سربراہ کی یہ دوسری ملاقات ہے۔