ریپ کے ملزم ھاروی وائن اسٹائن پر فرد جرم عائد کردی گئی

ْان دونوں خواتین کا شکریہ،جو انصاف کے حصول کے لیے سامنے آئی ہیں،نیویارک پولیس کااعلامیہ

ہفتہ 26 مئی 2018 12:19

ریپ کے ملزم ھاروی وائن اسٹائن پر فرد جرم عائد کردی گئی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) امریکا میں حکام نے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر ریپ اور دو خواتین کی جانب سے متعدد جنسی حملوں کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ ہاروی وائن سٹائن کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان پر دو مختلف خواتین کی جانب سے ریپ اور غیر قانونی سیکس، جنسی حملے اور نامناسب جنسی رویہ برتنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

پولیس کے اعلامیے میں ان دونوں خواتین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور ان کی بہادری کی داد دی گئی ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے سامنے آئی ہیں۔ خواتین کے نام سامنے نہیں آئے تاہم امریکی میڈیا نے کہا کہ بعض الزامات کا تعلق اداکارہ لوسیا ایونز سے ہے۔

(جاری ہے)

66 سالہ وائن سٹین پر جنسی حملے، ریپ اور ہراساں کیے جانے کے متعدد الزامات ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی کے ساتھ بھی بغیر رضامندی کے کوئی غلط نہیں کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ ان پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

ان پر فردِ جرم مین ہیٹن گرینڈ جیوری کی تحقیقات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان پر مزید الزامات عائد کیے جائیں گے یا نہیں۔ یہ معلوم ہے کہ نیویارک پولیس ان کے خلاف اداکارہ پاز دے لا ہیورتا کے ریپ کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔اسی ماہ نیٹ فلکس کی پروڈیوسر الیگزینڈرا کینوسا نے نیویارک کی ایک عدالت میں دستاویزات جمع کروائی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ انھیں وائن سٹائن نے ریپ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :