فلم ’’ریس تھری‘‘ عید پر پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش نہیں کی جائے گی

ہفتہ مئی 12:22

فلم ’’ریس تھری‘‘ عید پر پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ عید پر پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے 24مئی کو یک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں عید سے دو روز قبل تا چھٹیوں کے دو ہفتے بعد تک بالی و ہالی وڈ فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں نہیں دکھائی جائیں گی، اس لئے سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ بھی عید پر پاکستانی سینما گھروں کی زینت نہیں بن سکے گی۔