Live Updates

الیکشن۔ 2018 عمران خان کی کامیابی کا سال ہو گا ۔ اور کرپٹ مافیا سے آزادی کا دن ۔ صدر رضوان اللہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 مئی 2018 12:08

الیکشن۔ 2018 عمران خان کی کامیابی کا سال ہو گا ۔ اور کرپٹ مافیا سے آزادی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،ریاض،سعودیہ) پی ٹی آئی پنجاب ونگ الریاض سعودی عرب کی جانب سے ورکرز کنونشن اور ممبر سازی مہم کی ایک ہی دن میں دوسری عظیم الشان اور پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔ جس میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی ۔۔جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔جو کہ زیر سر پرستی پی ٹی آئی پنجاب ونگ ریاض کے صدر جناب رضوان اللہ صاحب ، فناس سیکرٹری جناب محمد آصف اعوان صاحب اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ ریاض سٹی کے چیئرمین بلاول فیاض خان صاحب میں الریاض عزیزیہ میں منعقد ہوا۔

جس میں بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور ممبر سازی میں بھرپور تعاون کیا۔ یہ پروگرام تانیا واٹر کمپنی ریاض کے کیمپ میں بدر نواز عباسی ،نعیم خان،ذاکر خان آفریدی کی کوششوں سے ہوا۔

(جاری ہے)

بدر نواز عباسی کی محنت اور کوششوں سے تمام لوگوں نے پی ٹی آئ میں شمولیت کی جس پر ان ممبران میں بہت جوش اور ولولہ دیکھنے کو ملا۔

کافی تعداد میں نئے ممبران نے شمولیت اختیار کی اور اپنا اپنا ڈیٹا انٹری کروایا۔ پنجاب ونگ کے صدر پی ٹی آئی پنجاب ونگ جناب رضوان اللہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس پر انہوں نے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے چیئرمین بلاول فیاض خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ نوجوانوں کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کے نوجوان ہی پارٹی کا اصّل اثاثہ ہیں ۔

اخر میں پی ٹی آئی پنجاب ونگ کے فائنانس سیکرٹری جناب آصف اعوان صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ڈیٹا انٹری کے متعلق ممبران کو آگاہ کیااور 2018 کے الیکشن میں عمران خان صاحب کو بھرپور سپورٹ کرنے پر زور دیا۔ اور کہا کے 2018 کے الیکشن میں ہم سعودیہ سے پاکستان جائیں گے اور پارٹی کے لیے دن رات محنت کرے گے ۔

پروگرام کے درمیان میں مختلف لوگوں سے پی ٹی آئی یوتھ ونگ ریاض کے چیئرمین بلاول فیاض خان صاحب کی جانب سے سوالات کیے گئے جس پر سب نے اپنی اپنی رائے کا اظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کرپٹ مافیا سےجان چھڑانی ہے اور عمران خان صاحب کو وزیراعظم بنانا ضروری ہے۔ آخر میں پنجاب ونگ کے صدر رضوان اللہ اور فناس سیکٹری آصف اعوان نے پروگرام میں شرکت کیے ہوے ممبران جس میں بدر نواز عباسی،سہیل عباسی،ذاکر خان آفریدی،مختیار صاحب،نعیم خان اور سواتی خان اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

اور رضوان اللہ نے دو ٹوک جواب میں پیغام دیا کے ہم نے 2018 کا الیکشن بہت اہم ہے ۔ ۔ اس کے لیے ہر طرح کوشش کرنی ہے ۔ اس کامیاب شمولیت پروگرام پر سینئر نائب صدر پنجاب ونگ ملک کامران ، نائب صدر بلال فیض اور جنرل سیکٹری گلزیب کیانی نے خراج تحسین پیش کیا ۔ آخر دعا ہوئی جس میں پاکستان اور عمران خان کے لیے دعا کی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات