اگلی حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی،ملک رشیداحمدخاں

ہفتہ مئی 12:31

قصور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ملک بھرمیں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں‘سی پیک منصوبہ مسلم لیگ (ن) کا ایک بہت بڑاکارنامہ ہے جسے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا‘مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی اسی لئے دن رات سازشوں میں مصروف ہے‘آئندہ انتخابات 2018ء میں مسلم لیگ(ن) عوامی طاقت پر حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے حلقہ میں کارنر میٹنگ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام محمدنوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ کھڑی ہے‘مخالفین کو نظرآرہاہے کہ اگلی حکومت بھی انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی جس کیوجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اُڑچکی ہیں ‘مسلم لیگ(ن)عوام کی نمائندہ جماعت ہے‘عوام آج بھی میاں برادران سے دلی محبت کرتے ہیں۔