اشیائے ضروریہ کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنرقصور

ہفتہ 26 مئی 2018 12:31

قصور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو ہرقیمت پر یقینی بنایاجارہاہے ‘اشیائے ضروریہ کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمر نے کھڈیاں‘پتوکی‘ کوٹرادھاکشن‘قصوراورپھولنگر میں سستے رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر میڈیاکے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے متعلقہ افسروں کو حکم دیاکہ سستے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی‘معیار اور قیمتوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزاورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ سستے رمضان بازاروں کیساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی باقاعدگی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیں اور ناجائز منافع خوروں‘ ذخیرہ اندوزوں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکیج کا ثمر براہ راست عام آدمی تک پہنچایاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :