حکومت عو ام کوصحت کی سہولیات مہیاکرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،ڈاکٹر عبدالمجید

ہفتہ 26 مئی 2018 12:31

قصور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹوہیلتھ آفیسرڈسٹرکٹ قصورڈاکٹر عبدالمجیدنے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کوصحت کی جدیدسہولیات مہیاکرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے‘ ضلع بھرکے عوام کو مفت علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ڈی ایچ کیوہسپتال‘ٹی ایچ کیوہسپتالوں سمیت تمام آرایچ سی اور بی ایچ یوسنٹرزمیں حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کے لئے فری علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھرکے تمام ہسپتالوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات اور صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات ہیں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت پرخصوصی توجہ دی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اسی وجہ سے ملک بھرمیں عوام کو صحت کی تمام ترسہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں اس کے علاوہ ہسپتالوں میں عوام کو فری ادویات بہم پہنچائی جارہی ہیں جس سے عوام مستفیدہورہے ہیں۔