مضبوطی سے ہاتھ ملانے والے افرادکن مہلک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں؟

مضبوطی سے ہاتھ ملانے والے افرادمیں دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں، ماہرین صحت

ہفتہ 26 مئی 2018 12:31

مضبوطی سے ہاتھ ملانے والے افرادکن مہلک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں؟
قصور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء)برطانوی ماہرین صحت نے کہاہے کہ مضبوطی اورگرم جوشی سے ہاتھ ملانے والے افرادمیں دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں اور اسکے برعکس کمزورگرفت کیساتھ ڈھیلے ڈھالے اندازمیں مصافحہ کرنیوالے افراد امراض قلب کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئین میری یونیورسٹی آف لندن میں طبی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ہاتھوں کی مضبوط گرفت صحتمنددل کی ساخت اور افعال سے منسلک ہوتی ہے‘مصافحے کے دوران ہاتھ کی مضبوط گرفت(ہینڈ گرپ)دل کی بیماریوں کے شکار افرادکی شناخت کرنے کا اہم اور آسان طریقہ ہے۔