ملک بھر میں فتح مکہ کے سلسلہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ مئی 12:33

فیصل آباد۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ملک بھر کے مختلف شہروں میں 10رمضان المبارک بروزہفتہ کو فتح مکہ کے سلسلہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

10رمضان المبارک 8ہجری کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے لشکر اسلام کی عظیم کامیابی کے ذریعے اسلام کی نصرت فرمائی اور فتح مکہ جیسی عظیم فتح سے سرفراز فرمایا ۔ اسی حوالے سے 10 رمضان المبارک کو کعبہ کی عظمت کا دن بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس دن کعبہ کوبتوں کے نا پاک وجود سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں مختلف دینی ، مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جس میں فتح مکہ کے واقعہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔