اداکارہ رانی کی 25ویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 26 مئی 2018 12:33

اداکارہ رانی کی 25ویں برسی کل منائی جائے گی
فیصل آباد۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) سینکڑوںاردووپنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت نامور اداکارہ رانی کی25ویں برسی کل عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں رانی کے پرستاروں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گاجن میں اداکارہ رانی کی فن کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گانیز اس موقع پر قرآن خوآنی کااہتمام بھی کیاجائے گا جس میں مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

اداکارہ رانی جن کا اصل نام ناصرہ تھا نے موج میلہ، سفید خون ،امرائو جان ادا،ناگ منی، تہذیب، انجمن، دنیامطلب دی، جندجان، سجن پیارا، چن مکھناں، دیوربھابھی، ہزار داستان، محبوب، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کاپیار،چھوٹی بہن، کوچوان، سیتامریم مارگریٹ سمیت سینکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بلاشرکت غیر ے پاکستانی فلم انڈسٹر ی پر طویل عرصہ تک تنہا راج کیا۔

انہوںنے وحیدمراد ، محمد علی، شاہد، ندیم، رنگیلا، منور ظریف سمیت کئی دیگر چوٹی کے ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔انہوںنے 60کی دہائی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں فلم بینوں اور پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے لگیں۔مختلف فلموں میں پرفارم کئے گئے ان کے کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

انہوںنے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران ہدایتکار حسن طارق،فلم ساز جاوید قمر، کرکٹر سرفراز نوازسے شادی کی ۔ 8 دسمبر1946 ء کو پیداہوکرکئی سال تک فلمی دنیا پر راج کرنے والی اداکارہ رانی 27 مئی1993ء کو ساڑھی46 برس کی عمر میں کینسر کے موزی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث اس دار فانی سے کوچ کر گئی۔ مرحومہ کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :