اوپن یونیورسٹی نے تکنیکی وجوہات کی بناء پر بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404کے امتحان کی تاریخ تبدیل کر دی

ہفتہ 26 مئی 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تکنیکی وجوہات کی بناء پر بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404کے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے ۔ نئی تاریخ کے مطابق اب اس کورس کا امتحان 22جون کو منعقد ہوگا جبکہ 23اپریل کو جاری کردہ ڈیٹ شیٹ میں اِس پیپر کی تاریخ 15مئی مقرر کی گئی تھی۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ترمیم شدہ رول نمبر سلپ طلبہ کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سمسٹرخزاں 2017ء کے بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 14۔مئی سے جاری ہیں۔ طلبہ کو ان کی رہائش کے قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت یقینی بنانے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر امتحانی مراکز قائم کئے ہیں۔وائس چانسلر کے واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :