رحیم یار خان ، تیز رفتار کنٹینر جھونپڑی پر الٹنے سے ماں سمیت 3بچے جاں بحق ، 2شدید زخمی

ہفتہ 26 مئی 2018 12:40

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) قومی شاہراہ لیاقت پور کے قریب تیز رفتار کنٹینر نے غریب جھونپڑی والے کی دنیا اجاڑ دی۔ ماں سمیت 3بچے موقع پر جاںبحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ موٹروے آفس کے قریب لاہور سے کراچی جانے والے تیز رفتار کنٹینر نے جھونپڑی پر الٹ گیا ریسیکیو1122کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر 2شدید زخمیوں ، ماں اور اس کے 3 جاںبحق ہو جانے والے معصوم بچوں کو کنٹینر کے نیچے سے نکالا اور شدید زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیاگیا۔