ٹرمپ اور کِم جونگ اٴْن کے درمیاں ملاقات نگزیر ہے، جاپانی وزیراعظم

ہفتہ 26 مئی 2018 12:42

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی بحران کے خاتمے کے لیے کِم جونگ اٴْن اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات ناگزیر ہو چکی ہے۔ آبے نے بارہ جون کی سمٹ کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کے سالانہ اکنامک فورم کے موقع پر کیا۔ امریکی صدر کی جانب سے بارہ جون کی میٹنگ کی منسوخی کے بعد شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے، جسے امریکی صدر نے ایک اچھا ردعمل قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا کے مطابق خطے کے بحران کے لیے ٹرمپ فارمولے پر بحث کی جا سکتی ہے