ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ مہم کے انچارج کا قطر کے خلاف نیا مقدمہ

قطر کی شدید مخالفت کی وجہ سے قطرنے انہیں اپنے سائبرحملوں کا ہدف بنایا، الیوٹ پرویڈی

ہفتہ 26 مئی 2018 12:45

ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ مہم کے انچارج کا قطر کے خلاف نیا مقدمہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فنڈ ریزنگ مہم کے نگران الیوٹ پرویڈی نے قطر کے خلاف ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے ان کے خیراتی اداروں کی فہرست جاننے کے لیے ان کی ای میل ہیک کی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹرمپ کے ساتھ لین دین کی وجہ سے مشہور پرویڈی نے مارچ میں لاس اینجلس کی ایک عدالت میں قطر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قطر کے خلاف دائر کیس میں ایک نئے الزام کا اضافہ کیا اور کہا ہے کہ امیر قطر کے بھائی احمد الرمیحی، جو قطر انویسٹمنٹ بنک کے سابق چیئرمین بھی ہیں، نے ان کے ای میل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔پرویڈی کا کہنا تھا کہ قطر کی شدید مخالفت کی وجہ سے دوحہ نے انہیں اپنے (سائبر) حملوں کا ہدف بنایا۔ ان کے خلاف اس لیے مہم چلائی گئی کہ صدر ٹرمپ نے قطر کی پالیسیوں کی مخالفت کی تھی۔ اس پرانتقامی کارروائی کے طورپر امیر قطر محمد بن حمد بن خلیفہ آل ثانی اور ان کے بھائی الرمیحی نے انہیں اپنا ہدف بنا لیا۔

متعلقہ عنوان :