عراقی و شامی جہادیوں کو دولاکھ یوروبیلجیئم سے بھیجے گئے،فیڈرل پولیس

یہ رقوم بھیجنے والے زیادہ تر افراد جن کی تعداد 100 کے قریب ہے،بیلجیئم کی فیڈرل پولیس

ہفتہ 26 مئی 2018 12:45

عراقی و شامی جہادیوں کو دولاکھ یوروبیلجیئم سے بھیجے گئے،فیڈرل پولیس
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) بیلجیئم کی فیڈرل پولیس کے اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں لڑنے والے جہادیوں کو بیلجیئم سے دولاکھ یورو کی رقم روانہ کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس منی لانڈرنگ یونٹ کے مطابق مذکورہ رقم زیادہ تر ویسٹرن یونین سے روانہ کی گئی جبکہ پولیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ رقوم بھیجنے والے زیادہ تر افراد جن کی تعداد 100 کے قریب ہے مذکورہ جہادیوں کے رشتہ دار ہیں ۔

تمام ملزمان کے خلاف جوڈیشل اتھارٹی نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ جسٹس منسٹر کون خین کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کو بینکوں اور منی ایکسچینج کے اداروں کی جانب سے مشتبہ افراد کے بارے میں مسلسل معلومات حاصل ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بینک یا منی ایکسچینج والے صرف شکایت پہنچا دینے کی بجائے انٹیلی جنس کے افراد کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے لئے بھیجی جانے والی رقوم کی مکمل روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں ۔

دوسری جانب یورپین کمیشن نے ممبر ممالک کے درمیان دہشت گردی اور منظم جرائم سے حاصل کردہ رقم کے اندرون یورپ آزادانہ نقل و حمل کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ۔یورپین کمشنر برائے اکنامک اینڈ فنانشل افیئرز پئیر موسکووک کی جانب سے گزشتہ روز طے پانے والے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یورپ میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے دہشت گردوں کے مالی ذرائع کاٹنا انتہائی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :