پاکستان نے بلائنڈ ویمنز ٹیم بنانے کا اعلان کردیا ،ْ نیپال کیخلاف پہلی سیریز کھیلے گی

ہفتہ مئی 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے خواتین کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی لانچ کردی جو نیپال کے خلاف اپنی پہلی سیریز کھیلے گی۔مقامی ہوٹل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شان نے بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کیا اور ابتدائی طور پر 15 رکنی ٹیم کو پاکستان کے اسکواڈ کا درجہ دیا۔

(جاری ہے)

بلائنڈ خواتین ٹیم کی لانچنگ کی تقریب میں پاکستان کی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نین عابدی، جویریہ ودود، ناہیدا خان نے شرکت کی۔سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم رواں برس نیپال کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ ویسٹ انڈیز نے بھی ٹیم بنائی ہے لہٰذا ان کے ساتھ بھی سیریز ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے 100 سے زائد لڑکیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ ہم ملک بھر سے 40 سے 50 لڑکیوں کو منتخب کرکے ان کا کیمپ لگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :