پاکستان بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ایک بامعنی مذاکراتی عمل کا آغاز کریں، میر واعظ
کنٹرول لائن پر گولہ باری اور انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار تشویش
ہفتہ 26 مئی 2018 12:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور حریت قیادت ہر اُس عمل میں تعاون دینے کیلئے تیار ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ایک دیرپا حل تلاش کرنا ہو ۔
میر واعظ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب بھارت یہ حقیقت تسلیم کر لے کہ آج نہیں تو کل اسے اس تنازعے کو حل کرنا ہی پڑے گا۔میرواعظ نے بھارتی فوج کے بدنام زمانہ میجر گگوئی جس نے گزشتہ برس بڈگام میں نام نہاد بارتی پارلیمانی نتخابات کے دوران فاروق احمد ڈار نامی ایک نہتے شہری کو اپنی جیب کے بونٹ کے ساتھ باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھاکے سرینگر کے ایک ہوٹل میں پکڑے جانے کے حالیہ واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر گوگوئی کو ماضی میں اس کے کئے کی سزا دی گئی ہوتی تو آج اسکا دوسرا جرم سامنے نہ آتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں کھلے عام جرائم کرتی پھر رہی ہے ۔ میر واعظ نے کہا کہ جس فوج کو سرحدوں یا پھر کیمپوں اور بارکوں میں ہونا چاہیے وہ کشمیرکے شہروں ، قصبوں اور دیہات میں دندناتی پھر رہی ہے۔انہوںنے میجر گوگوئی کے حوالے سے حالیہ واقعے کی فوری تحقیقات اور اسے اسکے جرم کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.