انوپم کھیر کے بالی وڈ فلم نگری میں34سال مکمل

ہفتہ 26 مئی 2018 13:02

انوپم کھیر کے بالی وڈ فلم نگری میں34سال مکمل
ممنئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر کو بالی وڈ فلم نگری میں34سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوپم کھیر نے بالی وڈفلم اندسٹری میں 1984ء میں فلم ’’سرنشSaaransh'‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انوپم کھیر نے اپنی34سالہ بالی وڈ کیرئیر مکمل ہونے پر اپنے مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مین مہیش بھٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہون نے مجھے فلم ’’سرنش‘‘ میں کاسٹ کیا اور مجھے اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع دیا۔ انوپم کھیر ان دنون ’’دی اکسیڈینشل پرائم منسٹر‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔