شردھا کپور نے دوبارہ سے بیڈ منٹن کی تربیت لینا شروع کر دی

ہفتہ 26 مئی 2018 13:02

شردھا کپور نے دوبارہ سے بیڈ منٹن کی تربیت لینا شروع کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے دوبارہ سے سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے تربیت لینا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور نے سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے بیڈ منٹن کی تربیت لینا شروع کر دی، فلم کی عکسبندی ستمبر میں شروع کی جائے گی ،فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم کے ہدایتکار امول گپتا ہیں۔