چین اور عمان کا تزویراتی شراکت داری کے قیام کے حوالے سے مشترکہ بیان

ہفتہ 26 مئی 2018 13:02

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) چین اور عمان کی جانب سے جمعہ کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں فریقین نے تزویراتی شراکت داری کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ بیان کے مطابق فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد باہمی سیاسی اعتماد سازی اور روایتی دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے توانائی ، معیشت و تجارت ، رابطہ سازی اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ اور عمان کے سطان قابوس بن سعد نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے حوالے سے بلند عزائم کا اظہار کیا ہے۔بیان کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان تبادلوں اور مشاورت کی مضبوطی ، دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی و علاقائی امور کے حوالے سے باقاعدگی سے روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ملک قومی خودمختاری ،آزادی اور جغرافیائی سالمیت سے متعلق امور میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کو اہمیت دیتے ہیں۔

بیان کے مطابق عمان کی جانب سے ون چائنا پالیسی سے جڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی حمایت اور فعال شمولیت پر آمادگی ظاہرکی گئی۔مشترکہ بیان کے مطابق چین مذکورہ منصوبے کی تعمیر میں عمان کی فعال شمولیت کو سراہتا ہے اور بطور شراکت دارعمان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :