کروڑوں پاکستانی نوجوانوں کے پسندیدہ معروف پاکستانی ناول نگار انتقال کرگئے

معروف ناول نگار اور عمران سیریز کے سینکڑوں ناول لکھنے والے عمران کلیم انتقال کر گئے

ہفتہ 26 مئی 2018 13:36

کروڑوں پاکستانی نوجوانوں کے پسندیدہ معروف پاکستانی ناول نگار انتقال ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) معروف ناول نگار اور عمران سیریز کے سینکڑوں ناول لکھنے والے مظہر کلیم ملتان میں انتقال کر گئے۔نامور ادیب مظہر کلیم طویل عرصے سے بیمار تھے ۔مظہر کلیم کا شمار پاکستان کے کامیاب قانون دانوں میں ہوتا تھا تاہم ان کی ایک وجہ شہرت معروف جاسوسی ناول عمران سیریز بھی تھی۔

(جاری ہے)

22 جولائی 1942ء کوملتان میں پیدا ہونے والے مظہر کلیم نے ریڈیو ملتان کا مشہور سرائیکی ٹاک شو جمہور دی آواز کے اینکر پرسن بھی رہے۔

مظہر کلیم نے بہائو الدین زکریا یونیورسٹی (سابقہ جامعہ ملتان) سے اردو ادب میں ایم اے اور ایل ایل بی کیا جس کے بعد وہ ملتان بار کونسل کے نائب صدر بھی منتخب ہوئے اور ملتان کی ضلعی عدالتوں کی سربراہ بھی رہے۔جاسوسی ناول ’’عمران سیریز ‘‘ کا آغاز اگرچہ ابن صفی نے کیا تاہم مظہر کلیم نے اپنی عمران سیریز نئے کرداروں کو متعارف کروایا۔

متعلقہ عنوان :