Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں مذہبی اقلیت احمدیوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت

پنجاب حکومت واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے ،ْ تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے ،ْ تحریک انصاف کا بیان

ہفتہ 26 مئی 2018 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں مذہبی اقلیت احمدیوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب حکومت واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے اور تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمعرات (24 مئی) کو سیالکوٹ میں مقامی مشتعل ہجوم نے احمدیوں کی ایک تاریخی عبادت گاہ بیت المبارک کو منہدم کر دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق عبادت گاہ کو صبح سحری کے وقت منہدم کیا گیا ،ْاٴْس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ حملے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں، جن میں ایک مشتعل ہجوم کو عبادت گاہ کا مینار اور گنبد مسمار کرتا دیکھا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احمدیوں کی عبادت گاہ مسمار کیے جانے کو ناقابل قبول قرار دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات