حیدرآباد ،ْسحرش نگر میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، اًپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر

دھماکوں کے نتیجے میں اًپ اور ڈاؤن ٹریک پر گڑھے پڑ گئے ،ْرپورٹ

ہفتہ 26 مئی 2018 13:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں سحرش نگر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں اًپ اور ڈاؤن ٹریک پر گڑھے پڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سحرش نگر ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیابعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ریلوے ٹریک کو کلیئر قرار دے دیا گیا جس کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردی گئی۔