سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، شرجیل میمن

صاف شفاف انتخابات ہوںگے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ مئی 13:36

سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، شرجیل میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، اس کو بچانے کیلئے ہم لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات ہوںگے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جو کچھ ہوا انتہائی افسوس ناک ہے، تاہم جب دلیلیں ختم ہو جاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے نعیم الحق کو ان کے اس عمل پر شاباشی دی ہے۔۔شرجیل میمن نے کہا کہ جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔