خیر پورکے قریب مہران ہائی وے پر حادثہ،

7 افراد جاں بحق ،ْدو زخمی حادثے کا شکار دونوں گاڑیوں میں سے ایک نواب شاہ سے خیر پور جارہی تھی ،ْ دوسری خیر پور سے کوٹ ڈیجی کی جانب رواں تھی

ہفتہ 26 مئی 2018 13:36

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) خیر پور کے قریب واقع مہران ہائی وے پر دو تیز رفتار گاڑیاں ا?پس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔حادثے کا شکار دونوں گاڑیوں میں سے ایک نواب شاہ سے خیر پور جارہی تھی جبکہ دوسری خیر پور سے کوٹ ڈیجی کی جانب رواں تھی۔حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 5 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ،ْ 2 کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث قابو کھو بیٹھیں اور ایک دوسرے سے ٹکرائیں جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق ہونے والے افراد میں لعل محمد شیخ، علی مدد، غلام مہدی، محمد ابراہیم اور اقبال شیخ شامل ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں دھماکے کی آواز آئی اور دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق نواب شاہ اور خیر پور سے تھا۔