خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے چترال کی وادی لاسپورمیں ہیریٹیج میوزیم کا قیام عمل میں لایا گیاہے، ترجمان ٹوررازم کارپوریشن

ہفتہ 26 مئی 2018 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے چترال کی وادی لاسپورمیں ہیریٹیج میوزیم کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ٹورازم کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق میوزیم کی تعمیرکے کاکام میں سوئس ایجنسی برائے ترقی وتعاون نے مالی تعاون فراہم کیاہے۔میوزیم میں نمائش کیلئے جواشیاء رکھی گئی ہے ان میں ہتھیار،گھریلو استعمال کے برتن، روایتی ملبوسات، ووڈ ورک، قدیم وروایتی زرعی آلات اورموسیقی کے قدیم آلات شامل ہیں۔