سرگودھا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کے نشہ کی حالت میں کار چلا کر فیملی سے بھری کار کو ٹکر مار کر نقصان پہنچا نے کے واقعہ کی حکومت نے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ مئی 13:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) سرگودھا میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کے مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں کار چلا کر فیملی سے بھری کار کو ٹکر مار کر نقصان پہنچا نے کے واقعہ کی حکومت نے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ڈاکٹر نوید احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کا طبی ملاحظہ کروا کرکارروائی شروع کردی۔بتایا گیا ہے کہ رات کے آخری پہر ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حافظ نوید احمد مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں کار چلاتے ہوئے خیام چوک میں سامنے سے آنے والی کار سے ٹکراگئے ۔

(جاری ہے)

جس میں بلاک 26 کی فیملی سوار تھی جس کے سربراہ مقامی ہوٹل مالک اختشام سلطان نے بتایا کہ کار ڈرائیور نشہ میں تھا جس نے کار کو ٹکر مار کر شدید نقصان پہنچا یا اور گاڑی سے اتر کر بدتمیزی کی پولیس تھانہ کینٹ نے کار سوار ڈاکٹر نوید احمد کو گرفتار کر لیا اور ریلوے روڈ ہوٹل مالک اختشام سلطان کی رپورٹ پر حادثہ کرنے ،،کار کو نقصان پہنچانے اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کا طبی ملاحظہ کروایا اور تفتیش شروع کر دی پنجاب حکومت نے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ جس کی ابتدائی رپورٹ تیار کر کے ارسال کی جا رہی ہے۔